جمعہ کے بعد پڑھنے والی دعائے حاجات ۔جو شخص ہر نماز کے بعد اس دعا کو پڑھے گا

اللہ تعالی ہر خوف کی چیز سے اس کی حفاظت کرے گا اس کے دشمنوں پر اس کی مدد کرے گا اس کو غنی کردے گا اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچائے گا جہاں اس کا خیال بھی نہ جائے اس کی زندگی زندگی آسان ہو جائے گی ۔ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے اس کو عطا کرے گا ۔وہ الفاظ ہیں ” یا اللہ یا احد یا واحد یا موجود یا جواد یا باسط یا کریم یا وہاب یا غنی یا مغنی یا فتاح یا رزاق یا علیم یا حکیم یا حی یا قیوم یا رحمن یا رحیم “۔

یہ اللہ تعالی کے اتنے خوبصورت صفاتی نام ہے کہ آپ ان ناموں سے اللہ تعالی کو یاد کر کے دعا کریں گے تو آپ کی دعا کبھی رد نہیں ہوگی ۔جمعتہ المبار ک کے حوالے سے ایک ایسا عمل ہے۔ جس کے حوالے سے فرمایا جاتاہے۔ کہ اسی ہزارحاجات اس انسان کی اس دن میں قبول ہوجائیں گی۔ جو اس عمل کو کرے گا۔ یقین کے ساتھ کرے گا۔ یکسوئی کے ساتھ کرے گا۔ جو شرائط اس میں بتائی جائیں گی ۔ انشاءاللہ ! جو بھی اللہ سے طلب کرے گا ۔ اکابرین کا کہنا ہے اسی ہزار تک حاجات ہیں۔ اس دن میں قبول ہوجائیں گی۔ اس سے پہلے آپ کے ساتھ جمعہ کی فضیلت کے بارے میں بتائیں گے ۔ جیسا کہ قرآن مجید میں جمعتہ المبارک کاخصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

اس کی فضیلت ظاہر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سورت جمعہ میں فرمایا ہے کہ : اے ایمان والو! جب نماز کی آذان جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دڑو۔ اور خرید وفروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ اگر تم جانو تو۔ اس کی اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ : میں ہی ہوں تمہیں بہترین رزق دینے والا۔ تو خرید وفروخت کو تر ک کرکے اگر کوئی انسان نماز کی طرف دوڑتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ : میں ہی تمہارے لیے بہتر ہوں۔ اگر تم جانو تمہارے لیے رازق میں ہی ہوں۔ یہ دکانیں یہ تمام چیزیں تمہاری رازق نہیں ہیں اس لیے کوئی انسان خاص اللہ کے لیے ہوکر خالصتاً اللہ کے لیے عمل کرے تو کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ وہ عمل کرے اور اس کو اس کا نتیجہ سامنے نہ آئے۔

یہ بہت ہی آسان سا عمل ہے اس جمعہ میں کرنا ہے آپ نے ایک جگہ بیٹھ جانا ہے۔ آپ نے باوضو حالت میں صرف اور صرف ایک تسبیح “درود ابراہیمی ” کرنی ہے ” درودابر ” کی تسبیح کرنے کے بعدآپ اللہ سے جو بھی طلب کریں اللہ تعالیٰ آپ کو وہ عطا کریں گے ۔ کیونکہ جو بھی درود ابراہیمی پڑھتا ہے اس کے حوالے سے حدیث مبارکہ میں اس کی بے شمار برکتیں نازل فرمائی گئیں ہیں۔ جو کہ درود پاک کے حوالےسے ہیں۔ کہ نبی پاک ﷺنے فرمایا ہے کہ : درود پاک پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ اپنی تین ہزار رحمتیں اس انسا ن پراتارتے ہیں۔ اور اس پر دو ہزار مرتبہ اللہ تعالیٰ اپنا سلام بھیجتے ہیں۔ پانچ ہزار مرتبہ اس کے نامہ ءاعمال میں نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ اسکے پانچ ہزار درجات بلند فرمادیے جاتے ہیں۔ ا س کے پانچ ہزار گن اہوں کو معا ف فرما دیا جاتا ہے اس کے ماتھے پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ منافق نہیں ہے۔ اس کے ماتھے پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے آزاد انسان ہے ۔ اسے قیامت کےدن شہیدوں کےساتھ رکھاجائے گا۔

پانچ ہزار فرشتے اس کا اور اس کے باپ کا نام لے کر نبی کریمﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضرہوکر ارشاد فرمائیں گے کہ فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔ آپﷺ اس کے سلام میں ، اسکے درود میں عرض فرمائیں گے کہ ہرمرتبہ کے درود پر فلاں بن فلاں میری طر ف سلام ہو۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کی برکتیں ہوں۔ جب تک یہ انسان درود میں مشغول رہے گا اللہ تعالیٰ کے معصوم فرشتے بھی اس پر سلامتی بھیجتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس کے بےپناہ حاجات کو قبول فرمائیں گے انشاءاللہ! اس کے دین میں ترقی ہوگی اور اس کی اولاد کی اولاد کی اولاد اللہ تعالیٰ برکات نازل فرمائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو محبوب ترین بندہ بنا لیں گے

Leave a Comment