ایتھے رکھ! دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ڈیلی نیوز! دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ;ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں پاکستان جارہاہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز

مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، کرکٹ شائقین اور اور ان کا درد ایک جیسا ہے،کھلاڑی پرفارمنس دے کر غم وغصہ نکالیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کیا امید کررہا تھا اور کیا ہوگیا، ہم پہلے بھی ایسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں لیکن ہم آگے بڑھیں گے۔ فینز اور کرکٹ ٹیم کی وجہ سے ہم میں بہت قوت ہے اوراسی قوت کی بنیاد پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر جو صورتحال آگئی ہے ہم اس سے باہر نکل آئیں گے،چاہتا ہوں اس سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں،ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ پر بہت زیادہ پریشر آیا ہے،

جو ہمارے بس میں ہو گا ہم کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب دنیا کی بہترین ٹیم بن کر سامنے آنا ہے،چاہتا ہوں قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کے چیلنجز سے نمٹ سکے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!