ڈیلی نیوز! ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے۔ بھارتی ریاست راجھستان میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے
رکھے گئے 75 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیے۔ مقامی اخبار “دانیک بھاسکر” کے مطابق راجھستان میں برمار شہر کی دلہن انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے اس کی شادی کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی۔راجھستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوشاں انجلی کور نے اپنے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ ا کے جہیز کے لیے رکھے گئے پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کرادیں۔ کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کو خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیے ہیں۔
Leave a Comment