ٹماٹر کا استعمال پھیپھڑوں کوصحت مند بنانے اور تمباکو نوشی ترک کرنیوالوں کیلئے انتہائی مفید

تمباکو نوشی

اردو نیوز! امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ٗریاست بالٹی مور کے مرکز برائے صحت کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر تمباکو نوشی ترک کرنے والے افرادکیلئے بھی فائدہ مند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں۔یورپ میں ماہرین نے

انسانی صحت اور پھلوں کے درمیان گہرے تعلق کا مشاہدہ کرنے کیلئے 2002ء میں ایک سروے کیا ، جس میں جرمنی، انگلینڈ اور ناروے کے تقریباً 680 افراد نے شرکت کی تھی اور سروے 2 مراحل پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں ان افراد سے سوالنامہ حل کرایا گیا، جس میں ان کی عمر ٗ قد ٗ وزن ٗ جنس ٗ آمدنی خوراک، صحت اور جسمانی سرگرمی سے متعلق سوالات تھے۔دوسرے مرحلے میں ان افراد کے پھیپھڑوں کے دو اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں ایک شخص 6 سیکنڈ میں ناک کے ذریعے کتنی ہوا اندر کھینچتا اور ایک سیکنڈ میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔10برس بعد ان افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ

اس عرصے کے دوران جن افراد نے زیادہ پھل بالخصوص ٹما ٹر کا استعمال کیا ان کے پھیپھڑے زیادہ صحت مند اور بہتر کام کر رہے تھے یہاں تک کہ تمباکو نوشی سے متاثرہ پھیپھڑوں کی صحت بھی بہتردکھائی دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورٹماٹر کے استعمال کے مثبت اثرات پھیپھڑوں کے ساتھ سانس کی دائمی امراض پر بھی نظر آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیںا

نسان کے دل و جسم کو تقویت دینے والی بے شمار جڑی بوٹیوں اور پھلوں کا ذکر طب نبویؐ میں ملتا ہے . تفصیلات کے مطابق ’’بہی ‘‘ ایسا پھل ہے جس کی شکل صورت سیب اور آڑو سے ملتی ہے ۔اس پھل کا ذکر احادیث مبارکہ میں کئی جگہ پر موجود ہے . بہی کا پھل کھانے والی خواتین کے ہاں خوبصورت بچے پیدا ہوتے ہیں جبکہ مرد کےکھانے سے چالیس افرادکے برابر طاقت آتی ہے . بہی کے پھل میں کئی طرح کے وٹامن اور معدنیا ت شامل ہیں .بہی کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بھی بچاتا ہے.حٖضرت طلحٰہ رضی اللہ عنہ بن عبید اللہ روایت فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے.

ان کے ہاتھ میں بہی تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے. جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کر کے فرمایا. “اے ابا ذر! یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے”.حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “بہی کھاؤ کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کر کے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے”.حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک روایت فرماتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “بہی کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے.”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بہی کھاؤ کہ دل کے دورے کو دور کرتاہے اللہ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا بہی نہ کھلایا ہو کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے”

.نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اپنی حاملہ عورتوں کو بہی کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے”.حضرت عوف رضی اللہ عنہ بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بہی کھاؤ کہ یہ دل کے دورے کو ٹھیک کرتا اور دل کو مضبوط کرتا ہے”.بہی کو نہار مُنہ کھانا چاہیٔے۔

Leave a Comment