بارش کی دعا

جب بارش کی ضرورت ہو، تو ان دعاؤں کا اہتمام فرمائیں:
اللَّهمَّ اسقِنَا غَيثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مُرِيعًا نَافِعًا غَيرَ ضَارٍّ عَاجلًِا غَيرَ آجِلٍ

ترجمہ: اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر، جو مددگار، خوشگوار، سر سبز و شاداب اور نفع بخش ہو، نقصان دینے والی نہ ہو اور جلد برسنے والی ہو، دیر سے برسنے والی نہ ہو۔

(سنن لابی داؤد، باب رفع الیدین فی الاستسقاء، 1169)
یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں:
(2) اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ، وَبَهَائِمَكَ، وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ، وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ

ترجمہ: اے اللہ ! اپنے بندوں اور چوپایوں کو سیراب فرما اور اپنی رحمت پھیلادے اور اپنی مردہ زمین کو زندہ فرمادے۔ نیکی کی بات کو پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Leave a Comment