جانیں وٹامن ای کے کیپسول کا استعمال کر کے آپ اپنی جلد کا خیال کس طرح رکھ سکتے ہیں

وٹامن ای چہرے کے مسائل کا ایک آسان اور سستہ علاج ہے، کھانے پینے میں وٹامن ای والی اشیاء کا استعمال اور ساتھ ہی وٹامن ای کے کیپسول کا چہرے پر استعمال دونوں طرح کے استعمال میں ہی اس کے فوائد بے شمار ہیں۔آپ وٹامن ای کی وافر مقدار اور اس کی کمی پوری کرنے کے لئے اس کے کیپسول کھا بھی سکتی ہیں اس کے سپلمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اگر چہرے کے مسائل کے حل

کے لئے اسے براہِ راست چہرے پر لگا کر بھی اس کے کرشماتی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ وٹامن ای کے کیپسول کے استعمال کا طریقہ • چہرے پر مساج وٹامن ای حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں یا تو آپ سپلمنٹ کا استعمال کریں اور اس کی کمی کو پورا کریں، یا پھر اس کو چہرے پر لگائیں، اس کو چہرے پر لگانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔• وٹامن ای کے کیپسول کو کھول کر براہِ راست چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں۔ وٹامن ای کے کیپسول میں کوئی مساجنگ آئل جیسے آواکاڈو آئل یا پھر ٹی ٹری آئل مِلا کر اس سے چہرے کا مساج کریں۔• آپ اس کا مساج اگر رات میں کر کے سوجائیں اور صبح اُٹھ کر چہرہ دھو لیں تو بہت فائدہ ہوگا۔• چہرہ کھِل اُٹھے گا، دانے ختم ہوں گے، داغ دھبے دور ہوں گے۔• اس کے باقاعدہ استعمال سے چہرے پر موجود عمر کے بڑھتے اثرات یعنی جھائیاں اور

جھریوں کا خاتمہ ہوگا۔• اس کے استعمال سے سورج کی الٹرا وائلٹ ریز سے ہونے والے اثرات کم ہوں گے۔• وٹامن ای کے کیپسول کے استعمال سے آپ کے چہرے پر سرخی مائل ہو گی چہرہ نرم و ملائم اور ترو تازہ رہے گا۔• یہ چہرے کو گہرائی سے موسچرائز کرے گا اور گہرائی سے اسکن صاف کرے گا۔ یہ نہ صرف دانے اور داغ دھبے دار کرے گا بلکہ وٹامن ای کے استعمال سے چہرہ چمک اُٹھے گا۔• وٹامن ای آئل کو روزانہ آنکھوں کے گِرد لگانے سے حلقے دور ہوں گے۔• وٹامن ای کے کیپسول کے مساج سے چہرے کی الرجی، بیکٹیریا، جلن، سوزش سیاہ دھبے دور ہوں گے۔• یعنی اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ وٹامن ای کا استعمال آپ کے چہرے کے تمام مسائل کا ایک واحد حل ہے اور یہ آپ کو بے شمار کرشماتی فوائد پہنچا سکتا ہے، تو پھر دیر کیسی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں۔

Leave a Comment