خربوزے کے بیج کھائیں اور شوگر کے مرض سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پائیں

خربوزے کے بیج پروٹین کی فراہمی کا ایک. بہت بڑا اور اہم ذریعہ ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ خربوزے کے بیج میں بڑی مقدار میں وٹامن بی اور فولیٹ بھی پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ميگنیشیم، زنک، پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتے ہیں- خربوزے کے بیجوں کی یہ اہمیت اس کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے افادیت میں مزید اضافہ کر دیتی ہے ۔ خربوزے کے بیجوں میں غیر حل پزیر فیٹی ایسڈ وافر

مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی کے باوجود بھی یہ بیج جلد کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جلد کی چمک دمک کو برقرار رکھ سکتے ہے- اس کے علاوہ ان بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں- یہ بیج قدرتی طور پر خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ خربوزے کے کچھ چھلے ہوئے بیج لے کر ان کو ایک گلاس پانی میں ابال کر اس کی چائے بنا لیں اور ہر روز خالی پیٹ اس چائے کو پی لیا کریں۔ اس سے دن بھر آپ کا شوگر لیول کنٹرول رہے گا ۔ خربوزے کے بیچ میں لائکوپین نامی ایک جز پایا جاتا ہے ۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ مردانہ کمزوری کے خاتمے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہر روز سونے سے قبل آدھی مٹھی چھلے ہوئے خربوزے کے

بیج ایک کپ گرم دودھ کے ساتھ کھا کر کے مردانہ کمزوری کو دور کیا جا سکتا ہے- مائیں عام طور پر اپنے بچوں کی یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں باقاعدگی سے نہار منہ سات بادام کھلاتی ہیں جو گرمی کے موسم میں بند کروانے پڑتے ہیں ۔ چونکہ بادام مہنگے بھی ہوتے ہیں اس وجہ سے ہر کوئی ان کو خرید بھی نہیں سکتا – لہٰذا بادام کی جگہ خربوزے کے بیجوں کا استعمال بھی وہی فوائد دیتا ہے جو بادام کھانے سے حاصل ہوتے ہیں ۔ خربوزے کے بیجوں میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی ایک محفوظ غذا ہے- یہ نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- ہائی بلڈ پریشر کے مریض دن میں کسی بھی وقت پندرہ سے بیس بیج کھا سکتے ہیں ۔ اس سے بلڈ پریشر کو

کنٹرول کرنے مدد ملتی ہے- اکثر افراد کے پیروں اور جسم کے مختلف حصوں میں سوزش ہو جاتی ہے ۔ ایسے افراد کے لیے خربوزے کے بیجوں کا بتائے گئے طریقے سے استعمال بہت مفید ہوتا ہے- ایک چمچ چھلے ہوئے خربوزے کے بیج لے کر انہیں اچھی طرح پیس کر ایک چمچ شہد میں مکس کر کے نہار منہ نیم گرم پانی سے کھا لیں۔ یہ جسم کی اندرونی و بیرونی سوزشوں کا خاتمہ کر کے صحت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں-

Leave a Comment