تھکاوٹ اور جسمانی کمزوری کا بہترین گھریلو علاج

تھکاوٹ یا نڈھال ہونے کا احساس دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو اپنی مصروفیات کے دوران ہوتا ہے، مگر ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو ہر وقت جسمانی طور پر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ اور اکثر یہ ہر وقت طاری رہنے والی تھکاوٹ مختف امراض کا نتیجہ ہوتی ہے

یا اس کی چند مخصوص وجوہات ہوتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔ مناسب نیند سے دوری شٹر اسٹاک فوٹو نیند کا دورانیہ ہی نہیں بلکہ معیار بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ ناکافی نیند.تھکاوٹ کی اہم ترین وجہ ہوسکتی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے کی نیند عام طور پر ہر بالغ فرد کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم اتنے دورانیے تک سونے کے باوجود تھکاوٹ دور نہیں ہوتی، تو اس کی وجہ نیند کا معیار ہوسکتا ہے۔ ماحولیاتی مسائل جیسے ڈیوائسز کی اسکرین سے خارج ہونے والی نیلی روشنی، آوازیں، سرد یا گرم موسم، غیر آرام دہ بستر اور بچے وغیرہ اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

اس سے بچاﺅ کا طریقہ بھی آسان ہے، نیند کا ایک شیڈول طے کرکے اس پر عمل کریں۔ سونے سے قبل گرم مشروبات سے دور رہیں اور بستر پر ڈیوائسز کے استعمال سے گریز کریں۔ یہ بھی جانیں : نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات سلیپ اپنیا کے شکار شٹر اسٹاک فوٹو یہ ایسا عارضہ ہے جس میں نیند کے دوران سانس بھاری ہوجاتی ہے یا کچھ.لمحے کے تھم جاتی ہے، جس سے نیند کا دورانیہ اور معیار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ عام طور پر ایسا ٹانسلز بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے ہوا کی گزرگاہ متاثر ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے جو اس کا علاج تجویز کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : لوگ خراٹے کیوں لیتے ہیں؟ جسم میں آئرن کی کمی شٹر اسٹاک فوٹو جسم میں آئرن کی کمی آپ کو کمزور، توجہ کی صلاحیت سے محروم، سست اور چڑچڑا بنادیتا ہے، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آئرن کی کمی سے خلیات اور مسلز کو آکسیجن کو کم ملتی ہے جو تھکاوٹ کا سب بنتے ہیں، اور اس کی مستقل کمی مختلف سنگین امراض کا سبب بن سکتی ہے، تاہم سبز پتوں والی سبزیاں، انڈوں، نٹس اور وٹامن سی سے بھرپور اشیاءکے استعمال سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں : جسم میں خون.کی کمی کی 6 علامات وٹامن بی 12 کی کمی شٹر اسٹاک فوٹو یہ گوشت، مچھلی، چکن، انڈوں اور دودھ میں پائے جانے والا اہم وٹامن ہے، جو کہ دماغ، اعصاب، خون کے خلیات اور جسم کے دیگر اعضاءکے افعال کو درست رکھنے اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اوپر بیان کی جانے والی غذاﺅں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ گوشت والی مصنوعات میں ہی پایا جاتا ہے اور عام طور پر سبزی پسند کرنے والے ہی اس کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : وہ علامات جو ضروری وٹامنز کی کمی ظاہر کریں بہت زیادہ میٹھا کھانے کا شوق شٹر اسٹاک فوٹو یہ درست ہے کہ جسم کو توانائی کے لیے شکر کی کچھ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے مگر حد سے زیادہ کھانا ناخوشگوار نتائج کا باعث ہوتا ہے، جیسے موٹاپا، جان لیوا امراض اور اچانک جسمانی توانائی کی.سطح گرجانا، جس کا اثر مزاج اور جسمانی سرگرمیوں پر بھی ہوتا ہے اور تھکاوٹ کا احساس زیادہ طاری رہتا ہے، میٹھا ضرور کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر، جبکہ پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں اور ہاں اگر تھکاوٹ کا احساس زیادہ ہوتا ہے تو جنک فوڈ سے دوری

اختیار کرلیں۔ مزید پڑھیں : زیادہ میٹھا دماغ کے لیے بھی تباہ کن ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں شٹر اسٹاک فوٹو تھکاوٹ کے ساتھ نیند کے معمولات میں تبدیلیاں عام طور پر ڈپریشن کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہوتی ہے۔ اس کی دیگر علامات میں کسی کام کے لیے عزم کی کمی، اپنے پسندیدہ مشغلوں کو بیزارکن محسوس کرنا اور بے بسی کا احساس ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر کبھی اس مرض کا شبہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے جس کے لیے وہ مناسب طریقہ علاج تجویز کرسکے گا۔ ڈپریشن.کی 7 جسمانی علامات جانیں تھائی رائیڈ مسائل شٹر اسٹاک فوٹو تھائی رائیڈ گلے میں ایسا گلینڈ ہے جو میٹابولزم کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہارمونز پیدا کرتا ہے، اگر تھائی رائیڈ ہارمون کی سطح کم ہو تو تھکاوٹ کا تجربہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹھنڈ کا احساس،

قبض، جلد کی خشکی، ناخن بھربھرے ہوجانا اور بالوں کا گرنا تھائی رائیڈ میں مسائل کی دیگر نشانیاں ہیں۔ خون کے ایک سادہ ٹیسٹ سے اس بات کا پتا چلایا جاسکتا ہے جس کے بعد ڈاکٹر علاج تجویز کرسکتا ہے۔ ورزش نہ کرنا شٹر اسٹاک فوٹو اگر تو آپ اپنی جسمانی توانائی کو بچانے کے لیے ورزش سے جان چھڑاتے ہیں تو یہ سوچ آپ پر ہی بھاری پڑسکتی ہے، ایک امریکی تحقیق کے مطابق صحت مند مگر سست طرز زندگی کے عادی بالغ افراد اگر ہفتہ بھر میں تین بار صرف بیس منٹ کی ورزش کو معلوم بنالیں تو.وہ خود کو توانائی زیادہ بھرپور اور تھکاوٹ کا کم شکار ہوتے ہیں،

معمول کی ورزشی جسمانی مضبوطی بڑھاتی ہے جبکہ آپ کا نظام قلب زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے

Leave a Comment