ماں نہیں بن سکی، مگر اچھی بیوی بن گئیں بارہ سال سے بے اولاد خاتون نے شوہر کو اپنا جگر دے کر جان بچالی

میاں بیوی ایک سائیکل کے دو پہیے ہیں، جس میں سے اگر ایک بھی نہ چلے تو سائیکل ہی ناقابل استعمال ہو جاتی ہے، اسی لیے دونوں کو زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ بھٹ شاہ کی رہائشی خاتون نے بھی ثابت کر دکھایا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھٹ شاہ کی رہائشی ایک خاتون نے اپنا جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا۔ذرائع کے مطابق

متعلقہ خاتون کے شوہر کی جان کو خطرہ تھا، اور انہیں جگر کی ضرورت تھی۔ خاتون شوہر سے بے حد پیار کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے خاتون نے اپنے ہی جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا، خاتون کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں خوشی کے آنسوں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے نہیں ہیں، اور میرے شوہر ہی میرے لیے سب کچھ ہیں، میں اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور میرے جسم کا جو حصہ انہیں لگ سکتا ہے میں دینے کے لیے تیار ہوں، یہ ویڈیو عبدالخالق مغیری کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔خاتون کی شادی کو 10 سے 12 سال کا عرصہ ہو گیا ہے مگر اولاد کوئی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں میں پیار محبت اتنا ہے کہ ہر مشکل کو مل کر شکست دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment