مشکلات سے نجات پانے کا آسان وظیفہ

” یَاسَمِیعُ ” 100 بار جو شخص روزانہ پڑھے گا اور اس دوران کسی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں کرے گا اور پڑھ کر خلوص دل سے دعا مانگے گا تو اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ جو بھی مانگے گا ضرور پائے گا۔ ” یَا وَھاب ” 7 بار جو شخص روزانہ پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ العزیز وہ مستجاب الدعوات ہوگا (یعنی اس کی تمام نیک دعائیں قبول کی جائیں گی)۔ “یَابَارِی ” جو شخص بھی ہر جمعہ کو 10 بار پڑھ لیا کرے گا۔

اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ، اللہ رب العزت اسے بیٹے جیسی نعمت سے نوازے گا۔” یَاقھار ” 100 بار جو کوئی مصیبت کے وقت پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ ، اللہ پاک اس کی تمام مشکلات آسان فرما دے گا۔” یا فتاحُ ” 70 بار جو کوئی روزانہ بعد از نمازِ فجر دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ، اللہ اُس کے دل کا زنگ ومیل دور فرما دے گا۔” یَافَتا ح ” 7 مرتبہ جو شخص بھی روزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک بار) پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ تعالی ، اللہ تعالیٰ اُس کادل روشن فرما دے گا۔” یَاقابِضُ ، یَابَاسِطُ” 30 بار جو کوئی بھی ہر روز پڑھا کرے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ وہ ہر د ش م ن پر فتح پالے گا۔آج کا وظیفہ سورت اخلاص کا خاص وظیفہ ہے اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو گھریلو ہو یا کاروباری ہو دفتری ہو یا زمین کا مسئلہ ہو

یعنی روزانہ کسی بھی وقت اس عمل کو کریں تو آپ کی زندگی کی تمام مشکلات تمام پریشانیاں اس وظیفہ کے کرنے کی وجہ سے حل ہوجائیں گیسورت اخلاص کو پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیںیہ سورت بہت سے روحانی جسمانی اور ذہنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کا اکسیر درجہ رکھتی ہے اس عمل کو کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے سب سے پہلے دو رکعت نوافل پڑھیں اور دونوں رکعتوں میں ایک سو ایک مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں اور نوافل پڑھنے کے بعد سجدے میں گر کر گیارہ بارسورت اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر گیارہ بار سورت اخلاص پڑھیںاور پھر دوبارا سجدے میں گر کر گیارہ بار سورت اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر گیارہ بار

سورت اخلاص پڑھیںاسی طرح گیارہ سجدے کرنے ہیںاور اسی طرح سورت اخلاص پڑھنی ہے اور اس کے بعد گیارہ بار استغفار پڑھ لیں اور پھر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھ لیں اور اس کے بعد اللہ سے اپنے مقصد کیلئے دعا کریں انشاءاللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا۔۔۔

1 thought on “مشکلات سے نجات پانے کا آسان وظیفہ”

Leave a Comment