ماہ رجب میں سورۃ الکوثر کا ایک دن کا وظیفہ جو بھی مانگو گے عمل ختم ہونے سے پہلے مل جائیگا

این این ایس نیوز! ماہ رجب میں سورۃ الکوثر کا ایک دن کا وظیفہ جو بھی مانگو گے عمل ختم ہونے سے پہلے مل جائیگاذکر اللہ کے جہاں اتنے فضائل ہیں وہیں لاتعداد فوائد بھی ہیں۔ اللہ کی یاد جب انسان کے لبوں پر قلب میں سرایت کر جاتی ہے تو سکون اور طمانیت بھی رچ بس جاتی ہے۔ انسان کی تمام تر پریشانیاں خود بہ خود دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔ دل میں فرحت، سرور اور انبساط پیدا ہوجاتا ہے،

دل اور چہرہ پرُنور ہوجاتا ہے۔ ذکر کا نور دنیا میں بھی ساتھ رہتا ہے اور قبر میں بھی ساتھ رہتا ہے۔ ذکر دلوں کو زندہ کرتا ہے۔حافظ ابن تیمیہؒ فرماتے ہیں کہ اللہ کا ذکر دل کے لیے ایسا ہے جیسے مچھلی کے لیے پانی۔ اور ایک جگہ آیا ہے کہ ذکر دل اور روح کے لیے روزی ہے۔ ذکر ایسا نشہ ہے جس کا اثر نہ ختم ہونے والا ہے۔ ایسا سکون و لذت جو باقی رہنے والی ہے۔ اللہ کا ذکر دلوں سے ظلمت مٹا کر حلاوت ایمانی پیدا کرتا ہے۔ روح و قلب کو طمانیت بخشتا ہے۔ اللہ کا ذکر جب دل میں بس جاتا ہے تو پھر کوئی طاقت اس سے دور نہیں کرسکتی۔ جتنا ہم اللہ کا ذکر کریں گے قرب الٰہی اتنی زیادہ نصیب ہوگی۔ جتنی ہم غفلت برتیں گے اتنی دوری ملے گی۔آج ہم آپکے لیے جو وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں

آپ نے ماہ رجب المرجب میں آپ نے ایک دن کرنا ہے یہ سورت الکوثر کا وظیفہ ہے انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے آپ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگیں گے عمل ختم ہونے سے پہلے مل جائیگا ۔جس نے بھی یہ عمل کیا ہے وہ نامراد نہیں لوٹا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کی ہر حاجت کو پورا فرمادیا ہے ۔رجب کے معنی ہیں تعزیم کرنا اس کا مطلب ہے کہ تیز بہاؤ اس لیے اس ماہ مبارک میں توبہ کرنے والوں پر رحمت کا جو بہاؤ وہ تیز ہوجاتا ہے ۔ عبادت کرنے والوں پر قبولیت کے جو انوار اس کا فیضان ہوتا ہے اس لیے اسے رجب المرجب کہا جاتا ہے ۔ اسے رجب المرجب اس لیے بھی کہا جاتا ہے یہ جنت کی ایک نہر کا نام ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے ۔

اس ماہ مبارک میں سورۃ الکوثر قرآن پاک کے پارہ نمبر 30موجود ہے یہ قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت ہے اس کو قرآن مجید میں بہت زیادہ فضیلت حاصل ہے ۔ جب کفار مکہ نے نبی پاکﷺ کو ابتر کہنا شروع کردیا ہے تو اس وقت سورۃ الکوثر کا نزول ہوا جس میں کفار کو ابتر کہا گیا ہےآپ نے کرنا یہ ہے کہ ماہ رجب میں کسی ایک دن یہ وظیفہ کرسکتے ہیں آپ نے باوضو ہوجانا ہے دورکعت نماز نفل حاجت کی نیت سے ادا کرنی ہے ۔ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھنے کے بعد تین مرتبہ سورۃ الاخلاص اور سورۃ الکوثر پڑھنی ہے جب آپ دورکعت نماز نوافل حاجت کی نیت سے ادا کرلیں گے آپ نے جائے نماز پر بیٹھ کر تین مرتبہ درود پاک جو بھی آتا ہے

پڑھ لیں پھر درمیان میں 129مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھنی ہے ۔ ہرمرتبہ بسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃ الکوثر کو پڑھنا ہے ۔ پھر آخر میں تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں آپ نے عاجزی اور انکساری کیساتھ دعا کرنی ہے جب اتنی تعداد میں سورۃ الکوثر کو پڑھ لیں گے تو آنکھیں بند کرکے اللہ تعالیٰ کا نام یا سمیعُ کو 100مرتبہ پڑھنا ہے پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے تو جو بھی آپ کی حاجت ہوگی وہ ضروری پوری ہوگی ۔

Leave a Comment