پیروں کی وجہ سے شرمندہ نہ ہوں

آج کل ہر دوسری خاتون کا چہرہ اتنا حسین اور چمکتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اگر غلطی سے بھی کسی کی نظر ان کے پیروں پر چلی جائے تو بندہ سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ چہرہ اتنا خوبصورت اور پاؤں ایسے بد نما۔۔۔ جو کہ یقیناً کوئی اگر آپ کے سامنے کہہ دے تو آپ کو بھی بُرا لگے گا تو اب سے شرمندگی بلکل نہیں بلکہ صرف ایک کپ گرم پانی سے اپنے پاؤں کی خوبصورتی کو بڑھائیں اور بنائیں ان

کو نرم و ملائم کہ جو بھی دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔ ٹپ: ٭ ایک کپ پانی میں دو لیموں کا رس ڈال کر دو سے تین منٹ ابالیں۔ ٭ اس کے بعد ایک چمچ کلونجی ڈالیں اور جوش آنے دیں۔٭ اب آپ اس پانی کو ایک ٹپ میں ڈالیں جس میں آپ اپنے پاؤں ڈبو سکیں۔ ٭ پھر اس ٹپ میں چار گلاس سادہ پانی ڈالیں۔٭ اب اپنے پیروں کو اس میں 15منٹ کے لئے ڈبوئیں اور ہاتھوں سے رگڑتی رہیں تاکہ میل نکل آئے۔ فائدہ کیوں ہوگا؟ اس ٹپ سے فائدہ اس لئے ہوگا کیونکہ اس میں کلونجی موجود ہے جس میں سوڈیئم، پوٹاشیئم، بائی کاربونیٹ اور کوبالامن موجود ہیں جو کہ پیروں کی سخت جلد کو صاف کرنے اور اس پر موجود نشانات کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Leave a Comment